حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں غیر قانونی بھرتیاں جاری، وزیر اعلیٰ کے دعوے سوشل میڈیا تک محدود ہیں، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (YDA) خیبرپختونخوانے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس (HMC) پشاور میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نےایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھ کر غیر قانونی بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ انصاف ڈاکٹرز فورم (IDF) کے صدر کو بغیر کسی اشتہار یا باقاعدہ انٹرویو کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کے اہم عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے جو میرٹ کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کا مرحلہ وار احتجاجی تحریک چلانے کافیصلہ

بیان میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کی جانب سے محکمے میں شفافیت لانے اور انکوائریاں کرنے کے تمام دعوے اور اعلانات صرف سوشل میڈیا تک ہی محدود ہیں۔

Scroll to Top