پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم آئندہ دنوں میں گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ صوبے کے میدانی علاقوں میں حبس کے باعث گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان موجود ہے، تاہم صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور شہر کا درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد رہا۔

رپورٹ کے مطابق چترال میں درجہ حرارت 20 ڈگری، دیر میں 22 ڈگری، مالم جبہ میں 24 ڈگری اور سیدوشریف میں 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بارشوں کا اصل سلسلہ ابھی باقی، مزید بارشوں کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی

اسی طرح بنوں میں درجہ حرارت 34 ڈگری، ڈیرہ اسماعیل خان میں 33 ڈگری جبکہ ایبٹ آباد میں 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Scroll to Top