میرپور ڈویژن کے انتخابات میں ن لیگ نے میدان مار لیا، 7 نشستوں کیساتھ سرفہرست، پیپلز پارٹی پیچھے رہ گئی

میرپور ڈویژن کے انتخابات میں ن لیگ نے میدان مار لیا، 7 نشستوں کیساتھ سرفہرست، پیپلز پارٹی پیچھے رہ گئی

Pakistan SCO Summit 2026

میرپور ڈویژن کے انتخابی نتائج، ن لیگ 7 نشستوں کے ساتھ سرفہرست، پیپلز پارٹی نے 4 حلقوں میں کامیابی حاصل کرلی۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کے انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، جہاں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق 13 میں سے 11 حلقوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں، جن میں مسلم لیگ (ن) نے 7 نشستیں اپنے نام کرلی ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 4 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔ دو حلقوں کے نتائج ابھی آنا باقی ہیں۔

میرپور، کوٹلی اور بھمبر کے 13 حلقوں میں پولنگ ہوئی۔ پولنگ کا مقررہ وقت شام 5 بجے ختم ہونے کے بعد ووٹرز کے لیے ایک گھنٹے کی اضافی مہلت دی گئی، جس کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری رہا۔

نتائج کے مطابق میرپور ڈویژن میں مسلم لیگ (ن) نے مجموعی طور پر برتری حاصل کی۔ ایل اے 1 میرپور 1 سے مسلم لیگ (ن) کے اظہر صادق کامیاب قرار پائے، جبکہ ایل اے 4 میرپور 4 سے چوہدری رخسار احمد نے کامیابی حاصل کی۔

دوسری جانب ایل اے 2 میرپور 2 اور ایل اے 3 میرپور 3 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں قاسم مجید اور چوہدری یاسر سلطان نے کامیابی حاصل کی۔

بھمبر کے حلقوں میں بھی مسلم لیگ (ن) کا پلڑا بھاری رہا، جہاں ایل اے 5 بھمبر 1 سے وقار احمد نور اور ایل اے 7 بھمبر 3 سے چوہدری طارق فاروق کامیاب ہوئے، جبکہ ایل اے 6 بھمبر 2 میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو برتری حاصل ہے۔

کوٹلی کے حلقوں میں مقابلہ سخت رہا، جہاں مسلم لیگ (ن) نے متعدد نشستیں حاصل کیں، جبکہ پیپلز پارٹی بھی اہم کامیابیاں حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

ابتدائی نتائج کے مطابق میرپور ڈویژن میں مسلم لیگ (ن) کو واضح برتری حاصل ہے، تاہم حتمی نتائج آنے کے بعد ہی مکمل انتخابی صورتحال واضح ہوگی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top