تمہارے ساتھ تھے اور ساتھ ہم رہیں گے، آئی ایس پی آر کا یومِ استحصالِ کشمیر پر خصوصی نغمہ جاری

اسلام آباد: یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے خصوصی ملی نغمہ آزادی جاری کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ نغمہ کشمیری عوام کی جدوجہد، امید، استقامت اور حقِ خودارادیت کی امنگوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔

نغمے کے بول تمہارے ساتھ تھے اور ساتھ ہم رہیں گےپاکستان اور کشمیری عوام کے درمیان یکجہتی، محبت اور مسلسل حمایت کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ معروف گلوکار واجد سعید کی آواز میں پیش کیا گیا یہ نغمہ کشمیری عوام کے جذبات اور پاکستان کے ساتھ ان کی وابستگی کی ترجمانی کرتا ہے۔ نغمے میں امید، حوصلے اور عزم کا پیغام دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یومِ استحصالِ کشمیر: گورنر ہاؤس پشاور سے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی

خصوصی ملی نغمے میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال اور کشمیری عوام کی جدوجہد کو بھی اجاگر کیا گیا ہے، جبکہ حقِ خودارادیت کی حمایت کے عزم کو نمایاں کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آزادی نغمہ کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور ان کے حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

Scroll to Top