اسلام آباد: یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے خصوصی ملی نغمہ آزادی جاری کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ نغمہ کشمیری عوام کی جدوجہد، امید، استقامت اور حقِ خودارادیت کی امنگوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔
’تمہارے ساتھ تھے اور ساتھ ہم رہیں گے‘، آئی ایس پی آر کا یومِ استحصالِ کشمیر پر خصوصی نغمہ جاری
یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے خصوصی ملی نغمہ ’آزادی‘ جاری کردیا۔@KhUsamaIqbal @HussainAhmedCh8 #Kashmir pic.twitter.com/h2IVbfSGy0— Media Talk (@mediatalk922) August 5, 2026
نغمے کے بول تمہارے ساتھ تھے اور ساتھ ہم رہیں گےپاکستان اور کشمیری عوام کے درمیان یکجہتی، محبت اور مسلسل حمایت کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ معروف گلوکار واجد سعید کی آواز میں پیش کیا گیا یہ نغمہ کشمیری عوام کے جذبات اور پاکستان کے ساتھ ان کی وابستگی کی ترجمانی کرتا ہے۔ نغمے میں امید، حوصلے اور عزم کا پیغام دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یومِ استحصالِ کشمیر: گورنر ہاؤس پشاور سے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی
خصوصی ملی نغمے میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال اور کشمیری عوام کی جدوجہد کو بھی اجاگر کیا گیا ہے، جبکہ حقِ خودارادیت کی حمایت کے عزم کو نمایاں کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آزادی نغمہ کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور ان کے حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے پیش کیا گیا ہے۔





