ایران اور امریکا کے درمیان 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق ہوگیا۔
ترک میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان یہ پیش رفت اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (MoU) کے تحت عمل میں آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان موجودہ جنگ بندی کی مدت 17 اگست کو ختم ہو رہی تھیتاہم دونوں فریقین نے باہمی مشاورت کے بعد اسے آگے بڑھانے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام پہنچا دیا
ترک میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ ایران اور امریکا نے جنگ بندی کی ڈیڈ لائن میں توسیع کے اس فیصلے کے بارے میں ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ملکوں کو بھی باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔





