پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی :پیپلز پارٹی نے 2 اہم رہنماؤں کی رکنیت ختم کردی

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے پارٹی ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزی پر اپنے دو سینئر اور مرکزی رہنماؤں کی پارٹی رکنیت منسوخ کر دی ہے۔

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چودھری محمد یاسین کی منظوری کے بعد جن عہدیداروں کی رکنیت ختم کی گئی ہے ان میں آزاد کشمیر کے نائب صدر سردار خالد محمود چغتائی اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے رکن سردار ماجد رزاق شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ٹاک ٹاکر عائشہ گیلہ منہ قتل کیس سے متعلق عدالت کا بڑا حکم جاری

سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور کے دستخط سے جاری باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں رہنماؤں پر عام انتخابات 2026 کے دوران پارٹی فیصلوں، پالیسیوں اور آئینی ڈسپلن کی خلاف ورزی کے الزامات ثابت ہونے پر یہ سخت ترین تنظیمی اقدام اٹھایا گیا ہے۔

Scroll to Top