غیر قانونی کاروبار کرنیوالوں کےخلاف گھیرا تنگ، وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں ٹیکس چوری، سمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی اصلاحات سے متعلق ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو پی آر اے ایل کی تنظیم نو پر بریفنگ دی گئی۔
اس دوران وزیراعظم نے ملک بھر میں ٹیکس چوری، سمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی، وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیکس نظام میں اصلاحاتی اقدامات کے نفاذ کو معینہ مدت میں مکمل جائے، اصلاحات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا سیلاب متاثرین کی فوری مالی معاونت کا حکم، وفاقی وزرا کو متاثرہ علاقوں کے دورے کی ہدایت
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ملکی ترقی کے لیے ٹیکس نظام میں اصلاحات کا نفاذ کر رہے ہیں، ڈیجیٹلائزیشن، پیدا وار کی نگرانی اور خودکار نظام ایف بی آر اصلاحات کے اہم ستون ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ایف بی آر میں اچھی شہرت کے گڈز ایویلیوایٹرز کی تعیناتی کا عمل خوش آئند امر ہے، چیئرمین ایف بی آر اور ان کی ٹیم کی اس متعلق کوششیں لائقِ تحسین ہیں۔





