وزیراعظم شہباز شریف کا بشکیک میں پرتپاک استقبال، صدارتی محل میں گارڈ آف آنر پیش

Pakistan SCO Summit 2026

بشکیک: وزیراعظم محمد شہباز شریف کے اعزاز میں کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں واقع صدارتی محل میں باضابطہ اور پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

صدارتی محل پہنچنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا ریڈ کارپٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا، جہاں کرغزستان کے صدر صادر نور ژاپاروف نے خود وزیراعظم کا خیرمقدم کیا۔

استقبالیہ تقریب کے آغاز پر پاکستان اور کرغزستان کے قومی ترانے بجائے گئے، جس کے بعد وزیراعظم محمد شہباز شریف کو صدارتی محل آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور کرغزستان کے صدر صادر نور ژاپاروف نے گارڈ آف آنر کا مشترکہ طور پر معائنہ کیا، جبکہ اس موقع پر کرغزستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی بھی پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی امن کوششوں کی گونج بشکیک تک پہنچ گئی، ایرانی صدر کا اعتراف

تقریب کے دوران کرغز صدر صادر نور ژاپاروف نے وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے سرکاری وفد کے ارکان سے تعارف کرایا۔

بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی کرغز صدر سے اپنے ہمراہ آنے والے پاکستانی وفد کے ارکان کا باضابطہ تعارف کرایا۔

وزیراعظم کا یہ دورہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کے حوالے سے اہم قرار دیا جارہا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top