پمزواقعے میں غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

پمزواقعے میں غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

Pakistan SCO Summit 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے دورۂ کرغزستان سے وطن واپسی پر ہی وزارت صحت اور پمز ہسپتال میں پیش آنے والے آتشزدگی کی انکوائری رپورٹ پر عمل درآمد سے متعلق ہنگامی اجلاس کی صدارت کی۔

اسلاما ٓباد:  اجلاس میں وفاقی وزیر صحت، وزیر اقتصادی امور اور پمز کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جہاں وزیراعظم کو ہسپتال کی مجموعی صورتحال اور آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں وزیراعظم شہبازشریف کو بتایا گیا کہ عبوری تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد وزیراعظم کی ہدایات پر فوری عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے واضح کیا کہ اس حادثے کے پیچھے موجود مجرمانہ غفلت کے ذمہ دار اہلکاروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم  نے وزیر صحت اور سیکریٹری صحت کو حکم دیا کہ وہ متبادل دنوں میں پمز اسپتال میں اپنی ذاتی موجودگی کو یقینی بنائیں تاکہ انتظامی امور بہتر ہوں۔

 یہ بھی پڑھیں: سانحہ پمز: معطل افسران کا نوٹیفکیشن جاری، نئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات

وزیراعظم نے شعبہ صحت میں اصلاحات کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہسپتال میں علاج معالجے کے بہتر نظام کے ساتھ ساتھ مریضوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات کو ہر صورت فول پروف بنایا جائے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top