بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ،صارفین کیلئے بری خبر

Pakistan SCO Summit 2026

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید مہنگی کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جولائی کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، جس کا اطلاق ستمبر 2026ء کے بلوں پر ہوگا۔ اس اضافے سے ملک بھر کے عام بجلی صارفین پر تقریباً 33 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔

اس کے علاوہ نیپرا نے اپریل تا جون 2026ء کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی بجلی 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کر کے وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا ہے۔

اس سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ستمبر سے نومبر 2026ء کے تین مہینوں کے لیے ہوگا جس کے دائرہ کار میں کے-الیکٹرک کے صارفین بھی شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نئے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر

نیپرا کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری سے صارفین سے مجموعی طور پر 12 ارب 67 کروڑ روپے سے زائد کی اضافی رقم وصول کی جائے گی جس کے بعد ستمبر کے بلوں میں شہریوں کو بیک وقت دونوں ایڈجسٹمنٹس کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top