آج ہفتے کو پاسپورٹ وصول کرنے والوں کیلئے بڑا اعلان

آج ہفتے کو پاسپورٹ وصول کرنے والوں کیلئے بڑا اعلان

Pakistan SCO Summit 2026

ملک بھر کے شہریوں کو تیار شدہ پاسپورٹس کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے ہفتے کے روز بھی ڈیلیوری کاؤنٹرز کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق یہ خصوصی سہولت اگلے 2 ماہ تک جاری رہے گی، جس کے دوران تمام پاسپورٹ ڈیلیوری کاؤنٹرز ہفتے کے روز صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک فعال رہیں گے۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے تیار پاسپورٹس جلد از جلد وصول کریں، خاص طور پر وہ افراد جو اپنے مصروف روزمرہ یا دفتری اوقات کی وجہ سے عام دنوں میں پاسپورٹ حاصل کرنے نہیں آ سکتے، وہ اس ہفتہ وار سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

 یہ بھی پڑھیں: پاسپورٹ گھر بیٹھے حاصل کریں، حکومت کا اہم اعلان

حکام کی جانب سے یہ بھی تنبیہ کی گئی ہے کہ جو پاسپورٹس 6 ماہ یا اس سے زائد عرصے تک وصول نہیں کیے جائیں گے، انہیں مروجہ حکومتی پالیسی کے تحت تلف کر دیا جائے گا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top