پاکستانی پرچم کے احترام پر نگار سلطانہ نے دل جیت لیے

جاپان میں جاری ایشین گیمز کے دوران بنگلادیش ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان نِگار سلطانہ کی جانب سے پاکستانی پرچم کے احترام کا خوبصورت منظر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔

نِگار سلطانہ نے گرتے ہوئے پاکستانی پرچم کو اٹھا کر احترام کے ساتھ سنبھال لیا، ان کے اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کھیل کے میدان میں باہمی احترام اور بھائی چارے کی خوبصورت مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

صحافی کے سوال پر بنگلادیشی کپتان نے کہا کہ پرچم کا احترام ضروری ہے، پاکستان اور بنگلادیش دونوں کے پرچم ان کے لیے برابر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشین گیمزمیں پاکستان ویمنز ٹیم نے برانز میڈل جیت لیا

نِگار سلطانہ کے اس اقدام کو صارفین کی جانب سے بنگلادیشی کپتان کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top