نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے گورننس، رسک مینجمنٹ اینڈ کمپلائنس کے شعبے میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ماہر پیشہ ور افراد کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی اسامیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
نادرا کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق خواہش مند اور اہل امیدوار ادارے کے رسمی کیریئر پورٹل کے ذریعے 4 اکتوبر 2026 تک آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی اس اسامی کے دائرہ کار میں سیکیورٹی فریم ورک کی تعمیل، رسک اسیسمنٹ، انفارمیشن سیکیورٹی آڈٹس، پالیسیز اور ایس او پیز کی تیاری کی اہم ذمہ داریاں شامل ہوں گی۔
اس کے علاوہ منتخب امیدواروں کو جدید ترین ٹیکنالوجی جیسے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) سسٹمز کی رسک اسسمنٹ، جینیریٹو اے آئی، لارج لینگویج ماڈلز کے خطرات، پرامپٹ انجیکشن، ڈیٹا ایکسپوژر اور شیڈو اے آئی سے تحفظ کو یقینی بنانے پر بھی کام کرنا ہوگا۔
نادرا حکام کے مطابق ISO 27001، NIST اور PKI/Web Trust جیسے سیکیورٹی معیارات سے آگاہی لازمی ہے جبکہ ISO 27001، CISM اور CISA کی عالمی سرٹیفکیشن رکھنے والے پیشہ ور افراد کو ترجیح دی جائے گی۔
ان اسامیوں پر تعیناتیاں اسلام آباد اور کوئٹہ کے دفاتر میں کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں : افغان شہریوں کے بلاک شدہ شناختی کارڈز کی بحالی کا اسکینڈل،نادراکا اسسٹنٹ ڈائریکٹر گرفتار
نادرا نے واضح کیا ہے کہ ادارہ بلا تفریق روزگار کے مساوی مواقع فراہم کرتا ہے، تمام اہل افراد کو اپلائی کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔





