خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے نفاذ اور ان کے سہولت کاروں کی بیخ کنی کے لیے موجودہ حکومت اور سیکیورٹی اداروں نے ایک بے مثال اور تاریخی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔
صوبے میں امن و امان کے قیام، پولیس کی جدید ترین بنیادوں پر استواری اور دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ایک نیا و انقلابی لائحہ عمل سامنے لایا گیا ہے جس سے دہشت گردی کے نیٹ ورک میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔
مجوزہ انقلابی نظام کے تحت خیبر پختونخوا میں سنگین ترین دہشت گردی کے مقدمات کے سنسنی خیز ٹرائل کے لیے فیس لیس(Faceless) عدالتیں قائم کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس جدید ترین عدالتی نظام کا بنیادی مقصد قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے
شناخت کی مکمل حفاظت:
ججوں، گواہوں، تفتیشی پولیس اہلکاروں اور استغاثہ کے افراد کے نام اور چہرے مکمل طور پر خفیہ رکھے جائیں گے۔
خوف کا خاتمہ:
دہشت گردوں اور ان کے خوفناک نیٹ ورکس کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے بعد اکثر کیسز کمزور پڑ جاتے تھے۔ اب شناخت پوشیدہ رہنے سے گواہ اور جج بغیر کسی خوف کے کڑا انصاف فراہم کر سکیں گے۔
سی ٹی ڈی اور پولیس کی استعداد میں ریکارڈ اضافہصوبائی پولیس اور بالخصوص کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کی افرادی قوت، فنڈز اور جدید ٹیکنالوجی کی کمی کو دور کرنے کے لیے 70 ارب روپے کا تاریخی فنڈ مختص کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔
ماضی میں صوبے کی سابقہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی، عدم توجہی اور بددیانتی کی وجہ سے خیبرپختونخوا پولیس فنڈز کی تنگی اور جدید ٹیکنالوجی سے محرومی کا شکار رہی۔
ماضی کی حکومتی بے حسی کے باعث دہشت گردوں نے اپنے قدم جمائے اور سی ٹی ڈی کو دانستہ طور پر کمزور رکھا گیا۔تاہم موجودہ صوبائی گورنر اور وفاقی حکومت نے امن و امان کی نازک صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کویت کا سخت اقدام: 6 افراد کی شہریت منسوخ کردی گئی
70 ارب روپے کے اس زبردست پیکیج اور فیس لیس عدالتوں کے قیام سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ اب ریاست دہشت گردی کے سامنے کوئی سمجھوتہ کرنے کے موڈ میں نہیں ہے اور صوبے کو امن کا گہوارہ بنا کر ہی دم لیا جائے گا۔





