مسلسل 4 روز اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان

مسلسل 4 روز اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھنے میں آئے، جہاں مسلسل چار روزہ اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 25 ڈالر سستا ہو کر 3,865 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 2,500 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 2,144 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 49 ہزار 603 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق حالیہ کمی کو عالمی سطح پر طلب میں وقتی کمی اور معاشی بے یقینی کے اثرات سے جوڑا جا رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق آنے والے دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید رد و بدل کا امکان موجود ہے۔

Scroll to Top