امیرحیدر ہوتی کا خیبرپختونخوا حکومت کو مشورہ

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعلی امیر حیدر خان ہوتی کہا کہ بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ دہشتگردی اے این پی کی پیداوار ہےلیکن یہ مکمل طور پر غلط فہمی ہے۔

مردان کے علاقے پلوڈھیری میں ورکرز کنونشن کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ دہشتگردی پچھلے 45 سال کے غلط فیصلوں کی وجہ سے وجود میں آئی۔

انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کو مشورہ ہے کہ وہ اپنا رویہ درست کرکے وفاق کیساتھ تعلقات بہتر کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کابینہ نے نئے ضلع کے قیام کی منظوری دیدی

حیدر ہوتی نے کہا کہ اے این پی نے اپنے دور حکومت میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ کوششیں کیں اور عوام اور ریاست کے ساتھ مل کر اس کا مقابلہ کیا۔

انہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آئین میں گورنر راج موجود ہےلیکن موجودہ تلخیوں کے دوران گورنر راج لگانے سے نفرتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔

Scroll to Top