ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، دو زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان کے کلاچی اور ملحقہ علاقوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

پولیس کے مطابق جیسے ہی دہشتگردوں نے پولیس کو دیکھا، انہوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے جواب میں پولیس نے بھی بھرپور فائرنگ کی۔

شدید مقابلے کے نتیجے میں ایک دہشتگرد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس جوان معمولی زخمی ہوا۔

ہلاک دہشتگرد کا تعلق حالیہ دنوں میں کھتی چیک سمیت پولیس پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں سے تھا، اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن، دستی بم اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگر دہلاک

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دیگر زخمی دہشتگردوں کی تلاش کا عمل شروع کر دیا ہے۔

Scroll to Top