معروف پاکستانی اداکار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار علی خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق علی خان کو طبیعت کی خرابی کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ دو گھنٹے ایمرجنسی میں زیر علاج رہے۔

اداکار طبیعت ناساز ہونے کے باوجود داتا دربار حاضری کےلیے روانہ ہوئے۔ لیکن راستے میں ہی انھیں دل کا دورہ پڑا اور وہ گرگئے۔

انتقال کے بعد اداکار کے بھائی میت کو آبائی شہر گوجرانوالہ لے گئے، جہاں ان کی تدفین کردی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں : مولانا اشرف علی انتقال کر گئے

جبکہ دورسری جانب دارالعلوم تعلیم القرآن راولپنڈی کے مہتمم اور جانشین شیخ القرآن مولانا اشرف علی انتقال کر گئے، جس پر علمی و دینی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

جمیعتِ علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مولانا اشرف علی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات ایک بڑا علمی نقصان ہے اور ان کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اپنے تعزیتی بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مولانا اشرف علی کی وفات کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی جلیل القدر خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں صدقہ جاریہ بنائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم کی طویل علالت کو ان کے لیے درجات کی بلندی اور خطاؤں کے کفارے کا ذریعہ بنایا جائے، جبکہ دارالعلوم تعلیم القرآن اور خانوادہ مولانا غلام اللہ خان کی دینی و تعلیمی خدمات کو اللہ تعالیٰ جاری و ساری رکھے۔

Scroll to Top