عدنان حیدر
ضلع کرم کے صدر مقام پاراچنار میں افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈز جاری کرنے کا ایک بڑا سکینڈل سامنے آیا ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق اس سنگین بے ضابطگی میں ملوث 27 افراد کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جن میں 5 پٹواری، 16 مقامی ملکان، 4 ویلیج سیکرٹری اور نادرا کے 2 اہلکار شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق یہ کارروائی ڈی آئی جی آپریشنز خیبر پختونخوا کے 13 اپریل کو ارسال کردہ خصوصی مراسلے کی روشنی میں عمل میں لائی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ درج کیے گئے مقدمے میں مجموعی طور پر 8 سے زائد مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں تاکہ ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکےتاہم اس حساس معاملے میں پیش رفت کے باوجود اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے کیونکہ بااثر پٹواریوں سمیت متعدد نامزد ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کر لی ہے۔





