پی ایم ڈی سی کا بڑا فیصلہ،میڈیکل کے طلبہ کےلئے بڑی خبر آگئی

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے میڈیکل کے طلبہ میں خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحانات اور شدید ذہنی دباؤ کے پیش نظر ملک بھر کے میڈیکل کالجز میں مینٹل ہیلتھ اسکریننگ پروٹوکول نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایم ڈی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ہدایات کے مطابق تمام میڈیکل کالجز اب طلبہ اور فیکلٹی کی ذہنی صحت کے تحفظ کے لیے فوری اور عملی اقدامات کرنے کے پابند ہوں گے۔

صدر پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ میڈیکل کالجز میں داخلے کے وقت اور پھر ہر سال باقاعدگی سے طلبہ کی ذہنی صحت کا معائنہ کیا جائے گا تاکہ کسی بھی نفسیاتی مسئلے کی بروقت نشاندہی اور اس کا مناسب علاج ممکن ہو سکے۔

اس مقصد کے لیے تمام اداروں میں شعبہ نفسیات (سائیکاٹری) اور کونسلنگ سیکشن کا قیام لازمی قرار دیا گیا ہے جہاں ماہرین نفسیات ذہنی دباؤ کے شکار طلبہ اور اساتذہ کی رہنمائی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : مفت تعلیم کا سنہری موقع، پاکستانی طلبہ کے لیے اسکالرشپ کا اعلان

پی ایم ڈی سی کے مطابق اسکریننگ اور کونسلنگ کے اس عمل سے نہ صرف طلبہ کی تعلیمی کارکردگی میں بہتری آئے گی بلکہ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں بھی نکھریں گی۔

اداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خفیہ اور معیاری نفسیاتی معاونت کے لیے ضروری اسٹاف اور سہولیات فراہم کریں اور اس پالیسی پر فوری عملدرآمد یقینی بنائیں کیونکہ اس حساس معاملے میں مزید کسی تاخیر کی گنجائش نہیں ہے۔

Scroll to Top