فائنل کی دوڑ فیصلہ کن مرحلے میں داخل، پی ایس ایل الیون میں آج بڑا ٹاکرا

ایچ بی ایل پی ایس ایل الیون کے دوسرے ایلی منیٹر میں پہلی بار شرکت کرنے والی حیدرآباد کنگز مین کا مقابلہ تین بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ سے آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل الیون اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، اور ایلی منیٹر ٹو کے بعد یہ فیصلہ ہو جائے گا کہ اتوار 3 مئی کو فائنل میں پشاور زلمی کے خلاف کون سی ٹیم میدان میں اترے گی۔

میچ کی تیاریوں کے سلسلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے گزشتہ روز لاہور کے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا اور اہم مقابلے کے لیے حکمت عملی کو حتمی شکل دی۔

دوسری جانب حیدرآباد کنگز مین کے کھلاڑیوں نے میچ سے قبل ٹریننگ کے بجائے آرام کو ترجیح دی، تاہم ٹیم مینجمنٹ پر امید ہے کہ کھلاڑی آج کے اہم مقابلے میں بھرپور کارکردگی دکھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک کے حالات آئین و قانون کی بالادستی سے ہی بہتر ہو سکتے ہیں، شاہد خاقان عباسی

ایونٹ کے شائقین کے مطابق یہ میچ انتہائی دلچسپ اور سخت مقابلے کا حامل ہوگا کیونکہ ایک طرف تجربہ کار چیمپئن ٹیم ہے جبکہ دوسری جانب پہلی بار فائنل مرحلے میں پہنچنے والی ٹیم میدان میں اتر رہی ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل الیون کے تمام میچز جیو سوپر اور مائیکو پر براہ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top