خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آئندہ دنوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں جزوی طور پر ابر آلود موسم اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان، دیر، مالاکنڈ اور کرم کے مختلف مقامات پر چند مقامات پر بارش کا امکان موجود ہے۔
دوسری جانب میدانی علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
پشاور میں درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد رہا، چترال میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری، دیر میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مالم جبہ میں درجہ حرارت 16 ڈگری اور سیدو شریف میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، بنوں میں درجہ حرارت 26، ڈی آئی خان میں 28 جبکہ ایبٹ آباد میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ گرم اور خشک موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں جبکہ بالائی علاقوں میں بارش کے دوران ممکنہ موسمی تبدیلیوں سے آگاہ رہیں۔





