پشاور کے علاقے بڈھ بیر زنگلی کے مقام پر دو فلائنگ کوچز (کوسٹرز) بے قابو ہو کر دیوار سے ٹکرا گئیںجس کے نتیجے میں ایک بچہ جاںبحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیمیں اور ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دی گئیں اور پیشہ ورانہ انداز میں امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔
امدادی اہلکاروں نے حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں سے 6 افراد کو نکالا، جن میں سے 12 سالہ لڑکا احمد عمر موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوئے۔
ریسکیو ٹیموں نے تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا۔
اسپتال ذرائع اور ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں 40 سالہ قدرت اللہ، 35 سالہ فرہاد، ڈیڑھ سالہ معصوم بچہ محمد اور دو خواتین (30 سالہ مسماۃ ش اور 28 سالہ مسماۃ ع) شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے جہاں ان کی حالت کے حوالے سے ڈاکٹرز معائنہ کر رہے ہیں۔





