ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ سونا 1469 روپے سستا

ملکی صرافہ بازار میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد سونا خریدنے والوں کے لیے کچھ ریلیف پیدا ہوا ہے۔

صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 1469 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 67 ہزار 816 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1323 روپے کم ہو کر 4 لاکھ ایک ہزار 12 روپے پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، فی اونس سونا 14 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4453 ڈالر پر آ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو دن بعد سونا پھر سستا ہوگیا،فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، فی تولہ چاندی 67 روپے سستی ہونے کے بعد 7730 روپے کی سطح پر آ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 61 روپے کم ہو کر 6623 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 72.52 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

Scroll to Top