فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دعوت پر لبنانی آرمی چیف دورہ پاکستان کیلئے روانہ

فیلڈ سید مارشل عاصم منیر کی دعوت پر لبنان کے آرمی چیف کو دورہ پاکستان کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔

الجزیرہ ٹی وی کی مطابق لبنان کی فوج کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آرمی کمانڈر جنرل روڈولف ہائیکل اپنے پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر سرکاری دورے پر پاکستان روانہ ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج ایران کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : تمغہ امتیاز یافتہ نشانہ باز محسن نواز کا اپنا قومی اعزاز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے نام کرنے کا اعلان

ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ایک باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ محسن نقوی اپنے دورۂ ایران کے دوران سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی پیغام دیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات کے ساتھ اہم مشاورت کی۔

ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور ایران و امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی محسن نقوی کو ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی ہیں، جنہیں وہ اپنے دورۂ ایران کے دوران متعلقہ قیادت تک پہنچائیں گے

Scroll to Top