بجٹ کی منظوری میں چند روز باقی رہ گئے، تاہم حکومت اتحادی جماعتوں بالخصوص پیپلز پارٹی کو تاحال قائل کرنے میں ناکام ہے، جس کے باعث اہم سیاسی مشاورت آج متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے بجٹ پر تحفظات برقرار ہیں، حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات آج ہونے کا امکان ہے جبکہ صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کی مذاکراتی ٹیم کا بھی اجلاس متوقع ہے،
پیپلز پارٹی کے اجلاس کے بعد حکومتی ٹیم سے ملاقات کا وقت طے کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں موبائل سروسز پر ٹیکسز کم کرنے کی سفارش
ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکز کی جانب سے صوبوں سے 1700 ارب روپے کے فنڈز کا تقاضا کیا جا رہا ہے، اور ان فنڈز کی دستیابی کے بعد ہی وفاقی بجٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔





