حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیاہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت سے مذاکرات کامیاب: پیٹرول پمپ اونراورڈیلرز کا ہڑتال موخر کرنے کا اعلان
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 23 جولائی 2026 سے فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔





