بلوچستان کے علاقے تربت میں مبینہ دہشت گردی کے واقعے میں صوابی کی تحصیل رزڑ کے گاؤں پرمولی سے تعلق رکھنے والا 16 سالہ نوجوان یحییٰ ولد نوروز خان بھی جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق یحییٰ روزگار کے سلسلے میں گزشتہ کئی عرصے سے تربت میں مزدوری کر رہا تھا، 27 جولائی کی شام نامعلوم مسلح افراد نے سات مزدوروں کو نشانہ بنایا جن میں پرمولی سے تعلق رکھنے والے جاوید کو موقع پر قتل کردیا گیا جبکہ دیگر مزدوروں کو اغوا کر لیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر، کوئٹہ میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی
مقامی ذرائع اور میڈیا رپورٹس کے مطابق بعد ازاں اغوا کیے گئے مزدوروں کی لاشیں تربت سے برآمد ہوئیں جن میں صوابی کے یحییٰ سمیت خیبرپختونخوا اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے مزدور شامل ہیں۔





