احساس ریڑھی بان بل

خیبر پختونخوا اسمبلی نے احساس ریڑھی بان بل منظور کر لیا،نیشنل انفلوئنسرز کا خیر مقدم

خیبر پختونخوا اسمبلی نے “خیبر پختونخوا احساس ریڑھی بان (اسٹریٹ وینڈرز) روزگار تحفظ بل 2026” کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت صوبے بھر کے تقریباً ڈیڑھ لاکھ ریڑھی بانوں کو قانونی تحفظ اور معاشی آزادی حاصل ہو گی۔

نیشنل انفلوئنسرز نے اس قانون سازی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے قانون کی حکمرانی اور چھوٹے کاروباری افراد کے روزگار کے تحفظ کے لیے بڑا قدم قرار دیا ہے۔

آرگنائزیشن نے اس بل کی پالیسی وکالت اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعمیری مکالمے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

نیشنل انفلوئنسرز کے صدر محمد سلیمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ریڑھی بان بھی کاروباری افراد ہیں اور انہیں واضح قوانین حاصل ہونے چاہئیں تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنا روزگار چلا سکیں۔

انہوں نے زور دیا کہ بل کی اصل کامیابی اس کے شفاف نفاذ، بیوروکریٹک رکاوٹوں کے خاتمے اور زمینی سطح پر ہراسانی کے روک تھام میں پوشیدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے سابق پروفیسرڈاکٹر بخت زادہ نے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا

نیشنل انفلوئنسرز کا کہنا ہے کہ یہ اقدام شہری نظم و نسق، ٹریفک کی بہتری اور وینڈرز کے حقوق کے درمیان بہترین توازن قائم کرے گا جس پر وہ تمام قانون سازوں اور متعلقہ حکام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

Scroll to Top