لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میںنام نہاد خود ساختہ پولیس امن کمیٹی کی جانب سے سڑک کی بندش اور جاری احتجاج نے مقامی آبادی کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ مسلسل روڈ بلاک ہونے کے باعث عام شہریوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سڑک کی بندش اور مظاہرے کی وجہ سے مقامی لوگ اور تاجر برادری سخت پریشان ہیں۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ پولیس کے اس احتجاج اور غیر یقینی صورتحال سے سرائے نورنگ بازار کا کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے جبکہ عام شہریوں کو آمدورفت میں سخت خواری اٹھانی پڑ رہی ہے۔
علاقے میں پولیس اور ٹریفک اہلکاروں کی ڈیوٹی سے عدم موجودگی کے باعث ٹریفک کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہو چکا ہے۔
مقامی لوگوں نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کا اصل کام عوام کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے نہ کہ سڑکیں بند کر کے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کرنا۔
یہ بھی پڑھیں : فیلڈمارشل سید عاصم منیر سے کویتی وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعلقات مذیدمضبوط بنانے پر اتفاق
انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی غیر حاضری نے حالات کو مزید ابتر بنا دیا ہے جبکہ مقامی شہریوں نے اس پورے معاملے پر صوبائی حکومت کی خاموشی کو سمجھ سے بالاتر قرار دیتے ہوئے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔





