یو اے ای میں ملازمت کے ویزے کےلیے پولیس کیریکٹر سرٹیفکیٹ لازمی قرار، بیورو آف امیگریشن کی ایڈوائزری جاری

متحدہ عرب امارات (یو اے ای )میں ملازمت کا ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی شہریوں کے لیے اہم ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔

بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق یو اے ای حکومت نے تمام پاکستانی ویزا درخواست گزاروں کے لیے پولیس کیریکٹر سرٹیفکیٹ (گڈ کنڈکٹ سرٹیفکیٹ) لازمی قرار دے دیا ہے۔

حکام کے مطابق 20 جولائی 2026 سے اس شرط پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ویزا درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا گڈ کنڈکٹ سرٹیفکیٹ پاکستان میں متعلقہ حکام سے حاصل کرنے کے بعد اسلام آباد میں قائم متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے سے لازمی تصدیق کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں : ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کےلیے ای پنشن پورٹل متعارف

بیورو آف امیگریشن نے تمام جاب سیکرز اور لائسنس یافتہ اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کو تاکید کی ہے کہ کسی بھی قسم کی تاخیر، پیچیدگی یا ویزا منسوخی سے بچنے کے لیے ویزا درخواست جمع کروانے سے پہلے ہی یہ تمام ضروری دستاویزات اور بائیو میٹرک/کیریکٹر قانونی شرائط مکمل کریں۔

Scroll to Top