مکروہ دھندے بے نقاب، فضل الرحمان کے کالے دھن کا کارندہ جاوید اقبال تحقیقاتی ادارے کے شکنجے میں آ کر گرفتار

اسلام آباد: مذہب، سیاست اور شرافت کے پردے میں ملک اور غریب عوام کی دولت دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کے کالے کرتوت اب پوری طرح طشت از بام ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد کے انتہائی مہنگے اور پوش سیکٹر جی-6/4 کی اسٹریٹ نمبر 83 میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمان اور ان کے صاحبزادے سابق وفاقی وزیر اسعد محمود سے منسوب اربوں روپے کی بے نامی جائیدادوں کا اسکینڈل اب ایک بڑے طوفان کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

تحقیقاتی اداروں نے اس معاملے میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے فضل الرحمان کے خاص فرنٹ مین اور اسد محمود کے زیرِ تعمیر چار کنال کے محل نما گھر (مکان نمبر 11) کے کاغذی مالک جاوید اقبال ساکن کرک کو دبوچ لیا ہے، جس نے اس گھناؤنے کھیل کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔

دو ارب روپے کا شاہانہ محل اور فرنٹ مین کا بھیانک کھیل

عوام کے سامنے دین کی دہائیاں دینے والے اور سادہ لوح کارکنوں کو جذباتی نعروں میں الجھانے والے فضل الرحمان خود اسلام آباد کے پوش ترین علاقے میں کروڑوں اور اربوں روپے کے محلات کے مکین ہیں۔

مصدقہ ریکارڈ کے مطابق اسی گلی کے مکان نمبر 7 میں جہاں فضل الرحمان خود براجمان ہیں، وہیں مکان نمبر 11 میں اسعد محمود کے نام پر چار کنال پر محیط ایک عالیشان اور پرتعیش محل تعمیر کیا جا رہا ہے، جس کی مالیت دو ارب روپے سے زائد بتائی جاتی ہے جہاں محض ایک کنال زمین کی قیمت ہی 50 کروڑ روپے بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزارتِ مواصلات کو لوٹ مار کا اڈا بنانے والے باپ بیٹے نے قومی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے نچوڑا اور میرٹ کا جنازہ نکال دیا

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ غریب عوام کے نام پر سیاست کرنے والوں کے پاس اس شاہانہ عیش و عشرت کا پیسہ کہاں سے آیا؟ کیا یہ وہ کمائی ہے جو مدرسوں کے چندوں یا سیاسی بلیک میلنگ کے ذریعے حاصل کی گئی؟

فضل الرحمان اور ان کا خاندان اس مکروہ ڈھونگ کا جواب دینے سے قاصر ہے اور جب قانون کا شکنجہ کسا گیا تو اس جائیداد کو چھپانے کے لیے فرنٹ مین آگے کر دیے گئے۔

فرنٹ مین جاوید اقبال کی گرفتاری اور نئے انکشافات

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق، پارٹی حلقوں میں “اے ٹی ایم” کے نام سے مشہور جاوید اقبال، جس نے 2024 کے انتخابات میں کرک سے انتخاب بھی لڑا اور طویل عرصے تک دبئی میں عیش کی زندگی گزاری، اس پورے مالی فراڈ کا مرکزی مہرہ ہے۔

پی ٹی آئی دور میں ہاؤسنگ اسکیم کے نام پر ٹھیکے حاصل کرنے والا یہ شخص فضل الرحمان کے خاندان اور کرپشن کے نیٹ ورک کا قریبی کارندہ ہے۔

اب دورانِ تفتیش گرفتار ہونے والے اس فرنٹ مین نے ہوشربا انکشاف کیا ہے کہ اتنی بڑی اربوں روپے کی جائیداد کو کاغذی کارروائی کے ذریعے کسی اور نئے نام نہاد خریدار کو منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ اصل چہروں اور کرپشن کے انبار کو چھپایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : فارم بی اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں کروڑوں کا گھپلا، 1 کروڑ 16 لاکھ کی مشکوک رقم کا جواب دینے سے قاصر فضل الرحمان کے کالے کرتوت بے نقاب

تحقیقاتی ادارے اب اس نئے فرنٹ مین اور مبینہ خریدار تک پہنچنے کے لیے پوری طرح متحرک ہو چکے ہیں، جس کے نام پر اسد محمود کا یہ محل منتقل کیا گیا ہے۔

عوام کا کٹہرا اور دوٹوک احتساب کا مطالبہ

یہ معاملہ اب محض چند اینٹوں اور سیمنٹ کا نہیں بلکہ اس منافقت کا ہے جو دہائیوں سے مذہب کی آڑ میں اس ملک کی جڑیں کھوکھلی کر رہی ہے۔

فضل الرحمان اور ان کے حواریوں کو یہ بتانا ہوگا کہ اگر یہ محلات ان کے نہیں ہیں تو وہ کس استحقاق اور اختیار کے ساتھ وہاں براجمان ہیں؟ کیا امان اللہ اور جاوید اقبال جیسے کرداروں کے پاس اس دو ارب روپے کے اثاثے کی کوئی منی ٹریل یا حلال کمائی کا آڈٹ موجود ہے؟

عوام اب مزید دھوکے میں رہنے والے نہیں ہیں۔ فضل الرحمان کی سیاست اب بے نقاب ہو چکی ہے، اور قوم اس کرپٹ ٹولے سے ان تمام بے نامی محلات اور لوٹی گئی پائی پائی کا حساب مانگ رہی ہے۔ قانون کا آہنی ہاتھ اب ان فرنٹ مینوں سے ہوتا ہوا اصل ماسٹر مائنڈز تک پہنچنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

Scroll to Top