تیمرگرہ کے قریب زولم پل کے قریب ٹریفک حادثہ، خواتین و بچوں سمیت 14 افراد زخمی

تیمرگرہ کے قریب زولم پل کے مقام پر فلائنگ کوچ اور بکسہ گاڑی کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیموں نے جائے وقوعہ پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جس کے بعد تمام زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے تیمرگرہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ بعض زخمیوں کی حالت کو طبی طور پر تسلی بخش قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنوں میں افسوسناک حادثہ،بچوں سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے

حادثے کے باعث علاقے میں ٹریفک کی روانی عارضی طور پر متاثر ہوئی تاہم ریسکیو کارروائی مکمل ہونے کے بعد سڑک کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top