پی ایس ایل 11 کے فائنل میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگزمین کو بیٹنگ کی دعوت دے دی

لاہور: پی ایس ایل 11 فائنل، پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگزمین کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ 11 کے فائنل میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے حیدرآباد کنگزمین کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

فائنل سے قبل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شاندار اور رنگارنگ اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں دلکش آتشبازی اور معروف گلوکاروں کی پرفارمنس نے شائقین کو محظوظ کیا اور اسٹیڈیم میں خوب سماں باندھ دیا۔

تقریب میں عاطف اسلم، علی عظمت اور عارف لوہار نے اپنی پرفارمنس سے شائقین سے خوب داد وصول کی۔ اس کے علاوہ آئمہ بیگ اور صابری برادران نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11! فاتح ٹیم کو کتنے لاکھ ڈالر انعام ملے گا؟ اہم خبر سامنے آ گئی

پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق فائنل جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 5 لاکھ امریکی ڈالر انعام دیا جائے گا، جبکہ بہترین پلیئر ڈیولپمنٹ کرنے والی فرنچائز کو 2 لاکھ امریکی ڈالر دیے جائیں گے۔ اسی طرح کھلاڑیوں کے لیے ٹورنامنٹ جیتنے کی مجموعی انعامی رقم بھی 5 لاکھ امریکی ڈالر مقرر ہے۔

Scroll to Top