محمد اعجاز آفریدی
خیبر پختونخوا حکومت کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کے گریڈ 20 اور گریڈ 21 کے مجموعی طور پر 35 میل اور فی میل افسران کی ترقیوں، تقرریوں اور تبادلوں کے باضابطہ احکامات جاری کر دیے ہیں۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 سے گریڈ 20 میں باقاعدہ بنیادوں پر ترقی پانے والی 14 خاتون افسران کی نئی تعیناتیاں اور ایڈجسٹمنٹس کی گئی ہیں۔ ان میں فوزیہ نورین کو جی جی ڈی سی صابر آباد کرک سے تبدیل کر کے جی جی ڈی سی کرک میں بطور پروفیسر تعینات کیا گیا ہے۔ رقیہ بی بی کو جی جی ڈی سی نمبر 1 ڈیرہ اسماعیل خان سے تبدیل کر کے جی جی ڈی سی نمبر 2 ڈیرہ اسماعیل خان مقرر کیا گیا ہے۔
حمیرا ناز کو گورنمنٹ فرنٹیئر کالج برائے خواتین پشاور اور سدرہ نثار کو جی جی ڈی سی نوشہرہ میں بطور پروفیسر ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔ عشرت جبین کو جی جی ڈی سی زریاب کالونی پشاور سے تبدیل کر کے بطور پرنسپل یا پروفیسر جی جی ڈی سی نواں شہر ایبٹ آباد لگایا گیا ہے۔ سراج السبا کو جی جی ڈی سی عمرزئی چارسدہ سے تبدیل کر کے بطور پرنسپل یا پروفیسر جی جی ڈی سی مرغوز صوابی تعینات کیا گیا ہے۔
حمیدہ بانو کو جی جی ڈی سی تخت بھائی مردان سے تبدیل کر کے بطور پرنسپل یا پروفیسر جی جی ڈی سی کاٹلنگ مردان، ہما ابرار کو جی سی جی سی گلبہار پشاور میں ہی بطور پروفیسر اور غوثیہ ناز کو جی جی ڈی سی بالامبٹ دیر لوئر سے تبدیل کر کے بطور پرنسپل یا پروفیسر جی جی ڈی سی جندول دیر لوئر مقرر کیا گیا ہے۔
اس طرح تسلیم بانو کو جی جی ڈی سی خار باجوڑ میں بطور پرنسپل یا پروفیسر، مسمات صائمہ نورین کو جی جی پی جی سی مردان میں بطور پروفیسر، عفت امجد کو جی جی ڈی سی مدین سوات سے تبدیل کر کے بطور پروفیسر جی جی ڈی سی باچا خان پشاور،زبیدہ امجد کو جی جی ڈی سی شیخ ملتون مردان سے تبدیل کر کے بطور پروفیسر جی جی پی جی سی مردان اورزینت یاسمین کو جی جی پی جی سی سیدو شریف سوات میں ہی بطور پروفیسر تعینات کیا گیا ہے۔
ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے بعد گریڈ 21 میں بطور پرنسپل باقاعدہ ترقی پانے والے21مرد افسران کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ ان احکامات کے تحت ڈاکٹر غلام مصطفیٰ کو جی پی جی سی مانسہرہ میں بطور پرنسپل، حمید اللہ جان کو جی ڈی سی کے ڈی اے ٹاؤن شپ کوہاٹ سے تبدیل کر کے بطور پرنسپل جی پی جی سی کوہاٹ، ڈاکٹر محمد شفیع کو جی ڈی سی خانپور ہری پور سے تبدیل کر کے بطور پرنسپل جی پی جی سی ہری پور اور محمد انور کو جی ڈی سی اچینی پایاں پشاور سے تبدیل کر کے بطور پرنسپل گورنمنٹ کالج پشاور تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر محمد فیاض کو پرنسپل جی پی جی سی صوابی کے عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے۔
شجاعت علی کو جی پی جی سی مردان سے تبدیل کر کے بطور پرنسپل جی پی جی سی تیمرگرہ دیر لوئر، ڈاکٹر ممتاز حسین کو جی ڈی سی مدین سوات سے تبدیل کر کے بطور پرنسپل جی پی جی سی سیدو شریف سوات، محمد رضا شاہ کو جی پی جی سی چارسدہ سے تبدیل کر کے بطور پرنسپل جی پی جی سی درگئی مالاکنڈ، گل رحمان کو جی ڈی سی عبدالعلی خان اتمانزئی چارسدہ سے تبدیل کر کے بطور پرنسپل جی پی جی سی چارسدہ، نعیم اختر کو جی پی جی سی ہری پور سے تبدیل کر کے بطور پرنسپل جی پی جی سی نمبر 1 ایبٹ آباد اور اظہر محمود کو جی پی جی سی منڈیاں ایبٹ آباد میں ہی بطور پرنسپل تعینات کیا گیا ہے۔
اسی طرح ڈاکٹر محمد اسحاق کو جی ڈی سی وڈپگہ پشاور سے تبدیل کر کے بطور پرنسپل جی ایس ایس سی پشاور، ڈاکٹر زمان شیر کو جی ڈی سی لاہور صوابی سے تبدیل کر کے بطور پرنسپل جی پی جی سی ڈگر بونیر اور محمد ابرار کو جی ڈی سی تخت بھائی مردان سے تبدیل کر کے بطور پرنسپل جی پی جی سی مردان مقرر کیا گیا ہے۔
محکمے کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق محمد اسماعیل خان کو جی ایس ایس سی پشاور سے تبدیل کر کے بطور پروفیسر یا پرنسپل جی ڈی سی وڈپگہ پشاور، محمد آفتاب کو جی پی جی سی نمبر 1 ایبٹ آباد سے تبدیل کر کے بطور پروفیسر یا پرنسپل جی ڈی سی نتھیا گلی ایبٹ آباد، محمد کمال کو جی پی جی سی سیدو شریف سوات میں بطور پروفیسر اور ذوالفقار علی کو جی پی جی سی ہری پور میں بطور پروفیسر ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : گیس کی قیمتوں سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ
سید تسکین شاہ کو جی پی جی سی مردان میں بطور پروفیسر، ریاض حسین کو جی پی جی سی مانسہرہ میں بطور پروفیسر ایڈجسٹ کیا گیا ہے جبکہ بدیع الزماں کو جی ایس ایس سی پشاور سے تبدیل کر کے بطور پروفیسر یا پرنسپل جی ڈی سی غزنی خیل لکی مروت تعینات کیا گیا ہے۔





