پشاور میں یومِ آزادی کے موقع پر کور ہیڈکوارٹرز میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں کور کمانڈر پشاور نے قومی پرچم لہرایا۔
تقریب میں افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر قومی ترانہ پیش کیا گیا جبکہ وطن عزیز کی سلامتی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
کور کمانڈر پشاور نے اس موقع پر افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے یومِ آزادی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ہماری آن، ہماری جان اور ہماری شان، پاکستان، پختون ڈیجیٹل کی جانب سے قوم کو جشنِ آزادی مبارک
تقریب کا اختتام پاکستان زندہ باد کے نعروں اور ملی جوش و جذبے سے بھرپور فضاء میں ہوا۔





