مردان میں کمرے کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق، 4 بچے زخمی

Pakistan SCO Summit 2026

مردان: نرشک نہر بالا گڑھی کے علاقے میں کمرے کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق جبکہ 4 بچے زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے خاتون کی لاش نکال لی، جس کی شناخت 35 سالہ زوجہ فرمان کے نام سے ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور عالمی منڈی میں سونا مزید سستا ہوگیا

ریسکیو ٹیم نے زخمی ہونے والے چاروں بچوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

واقعے کے بعد متعلقہ اداروں کی جانب سے حادثے کی وجوہات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top