ٹرانسپورٹرزکا کرایوں میں مزید اضافے کا اعلان

ٹرانسپورٹرزکا کرایوں میں مزید اضافے کا اعلان

Pakistan SCO Summit 2026

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے بھی کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ محض 17 روز کے اندر ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جا چکا ہے، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی کا فیصلہ سراسر ناقابل قبول ہے۔

ملک شہزاد اعوان نے یاد دلایا کہ اس سے قبل حکومت کی یقین دہانیوں پر ملک گیر ہڑتال کو 40 دن کے لیے مؤخر کیا گیا تھا، اور اگرچہ ہمارے چند مطالبات تسلیم کر کے ان پر عملدرآمد بھی جاری ہے، لیکن بیشتر مطالبات تاحال التوا کا شکار ہیں۔

انہوں نے مجبوری ظاہر کرتے ہوئے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے 5 فیصد بڑھانے کا اعلان کیا۔

 یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کردیا

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 58 پیسے کا اضافہ کیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 364 روپے 35 پیسے ہو گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 18 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 385 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top