سعودی کابینہ کا مکہ دفاعی معاہدے کے سیکرٹریٹ کے قیام میں پیشرفت کا جائزہ

سعودی کابینہ کا اہم اجلاس، مکہ دفاعی معاہدے کے سیکرٹریٹ کے قیام میں پیشرفت کا جائزہ

 سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی عرب کی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں مکہ دفاعی معاہدے کے سیکرٹریٹ کے قیام میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ 

ریاض: سعودی کابینہ کا اجلاس ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں خطے اور بین الاقوامی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کابینہ کے اجلاس میں آبنائے ہرمز، باب المندب، بحیرہ احمر اورخلیج عدن میں جہازرانی کی آزادی یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں مکہ دفاعی مشترکہ معاہدے کے سیکرٹریٹ کے قیام اور سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

سعودی کابینہ کے اجلا س میں سلامتی کونسل کے جہازوں پر حوثی ملیشیا کےحملوں کی مذمت کے بیان کا خیرمقدم کیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں: حوثی باغیوں کے حملوں کے بعد سعودی کابینہ کا بڑا اعلان

سعودی میڈیا کے مطابق اجلاس میں آبنائے ہرمز میں حالات کو 28 فروری سے قبل کی سطح پر بحال کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

Scroll to Top