جنوبی وزیرستان اپر:  تلخ کلامی پر فائرنگ سے باپ جاں بحق، بیٹا شدید زخمی

نورعلی وزیر

ضلع جنوبی وزیرستان اپر تحصیل تیارزہ کے علاقے خیسورہ شولام میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کے نتیجے میں گل الرحمن نامی شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ان کا بیٹا منصور شدید زخمی ہو گیا۔

سرکاری و مقامی ذرائع کے مطابق واقعے میں زخمی شخص کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کر دیا گیا ہےجہاںانھیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز کی مقامی یونٹ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا اور مزید قانونی و تفتیشی کارروائی کے لیے انہیں تیارزہ پولیس تھانے کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

علاقے کے مکینوں نے سیکیورٹی فورسز کے فوری ایکشن اور ملزمان کی گرفتاری کو سراہا ہے ۔

Scroll to Top