امن کمیٹیوں کا منصوبہ پی ٹی آئی حکومت کا برین چائلڈ تھا، کوہاٹ میں سرگرم افراد میں پی ٹی آئی، جے یو آئی، پی ٹی ایم اور دہشت گردوں کے ہمدرد شامل ہیں، سابق ڈی آئی جی ادریس خان

پشاور: سابق ڈی آئی جی ادریس خان نے خیبر پختونخوا میں پولیس کے نام پر قائم نام نہاد امن کمیٹیوں کے کردار پر شدید تنقید کرتے ہوئے واضح اور دوٹوک مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان امن کمیٹی اراکین کی واحد سزا معطلی نہیں بلکہ انہیں پولیس سروس سے برطرف (Dismissal from Service) کرنا ہے۔

 انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے اختیار کی گئی مصالحانہ پالیسی (Appeasement Policy) کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔

’امن دشمن کمیٹیاں‘ اور جرائم پیشہ عناصر کی شمولیت

سابق ڈی آئی جی ادریس خان نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ یہ پولیس امن کمیٹیاں نہیں بلکہ “امن دشمن کمیٹیاں” ہیں، جن کا کوئی اخلاقی اور قانونی جواز نہیں ہے۔

 ان کے مطابق جرائم پیشہ افراد، اسمگلرز، کارلفٹرز اور نان کسٹم پیڈ (این سی پی) گاڑیوں کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر ان کمیٹیوں کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سیاسی آدمی ہو، ملا ہو یا وکیل، امن کمیٹی کے خلاف بولنے والے کو مار دیں گے، بنوں دہشتگرد کمیٹی کے رکن کی شہریوں کو سرعام قتل کی دھمکی

سابق ڈی آئی جی نے کڑی تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ یہ کون سا طریقہ ہے کہ ایک سپاہی یا حوالدار کندھے پر بندوق رکھ کر ایسے نعرے لگا رہا ہے جیسے بھارت کے ساتھ جنگ لڑنے جا رہے ہوں؟

 انہوں نے مزید کہا کہ امن کمیٹی والے یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ مساجد پر حملے کرنے والوں کے خلاف نکلے ہیں، تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وہ اب تک کیا کر رہے تھے؟

پی ٹی آئی حکومت کا ’برین چائلڈ‘ اور بنوں سے کوہاٹ تک پھیلاؤ

سابق ڈی آئی جی ادریس خان نے انکشاف کیا کہ امن کمیٹیوں کا منصوبہ بنیادی طور پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کا “برین چائلڈ” تھا، جسے پولیس رولز اور پولیس آرڈر کے متوازی ایک نظام کے طور پر چلایا جا رہا ہے۔

 ان کے مطابق اس سلسلے کی ابتدا بنوں سے ہوئی، جس کے بعد یہ دائرہ لکی مروت تک پھیلا اور اب یہ معاملہ کوہاٹ تک آ پہنچا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس رولز اور پولیس آرڈر کے متوازی کھڑی کی جانے والی ان کمیٹیوں کے پیچھے پی ٹی آئی، جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے نعرے اور سرپرستی کارفرما ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آڈیو پیغامات، بھتہ خوری، کوہاٹ تک زہر اور میڈیا کو دھمکیاں، کمیٹی صدر حضرت اللہ کے بدمعاش ٹولے اور دہشت گردوں کے گٹھ جوڑ کا کچا چٹھا کھل گیا

کوہاٹ کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے ادریس خان نے انکشاف کیا کہ ان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ کوہاٹ میں جاری معاملے میں ایسے بہت سے عناصر سرگرم ہیں جو دہشت گردوں اور شرپسندوں کے ہمدرد ہیں، جبکہ ان میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ہمدرد بھی شامل ہیں۔

 ریاست کی کمزور رِٹ اور یونیفارم سروس میں مداخلت پر تشویش

ادریس خان نے موجودہ صورتحال اور پولیس اہلکاروں کے اغوا جیسے واقعات کی بنیادی وجہ ریاست کی رِٹ کی کمزوری کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں ریاست کی رِٹ خراب اور کمزور ہوئی۔

 بنوں کے واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہاں معطل اہلکاروں کے تبادلے پر ہنگامہ کھڑا کر دیا گیا۔

سابق ڈی آئی جی نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ مذاکرات اور بات چیت مسائل کا حل ہیں، تاہم ایک یونیفارم سروس کے اندر اس نوعیت کے اقدامات اور دباؤ ڈالنا ریاست کی جڑیں توڑنے کے مترادف ہے۔

Scroll to Top