وزیراعظم شہباز شریف سے خیبرپختونخوا کے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت کی اہم ملاقات

اسلام آباد: اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس پر ایک اہم اجلاس ہوا جس میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔

اس ملاقات کا مقصد ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور خیبرپختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔

اس اہم اجلاس میں وفاقی وزراء انجینئر امیر مقام، سردار محمد یوسف، عطاء اللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کے علاوہ خیبرپختونخوا کے منتخب ارکانِ پارلیمنٹ پیر صابر شاہ، کیپٹن صفدر، مرتضیٰ جاوید عباسی، اختیار ولی اور سردار مشتاق بھی شریک تھے۔

اجلاس کا مرکزی ایجنڈا ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لینا اور خیبرپختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنا تھا۔ شرکاء نے صوبے میں انفراسٹرکچر، تعلیم، صحت اور دیگر اہم شعبوں میں ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں سیاسی چیلنجزحکومتی پالیسیوں اور صوبے کی بہتری کے لیے ضروری اقدامات پر بھی تفصیل سے بات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خبر! پاک بھارت کا ہائی وولٹیج مقابلہ کولمبو میں متوقع

ارکان پارلیمنٹ نے اپنے حلقوں کی ضروریات اور مسائل سے آگاہ کیا جبکہ وفاقی وزیران نے ان مسائل کے حل کے لیے عملی حکمت عملی اپنانے کا عزم ظاہر کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم نے صوبے کی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے مربوط اور موثر حکمت عملی ترتیب دینے پر اتفاق کیا۔

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور مالی معاونت کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Scroll to Top