امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر “اچھی پیش رفت” ہو رہی ہے اور کل کوئی سرپرائز سامنے آ سکتا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر معاہدہ طے نہ پایا تو ایران کی بندرگاہوں پر امریکی پابندیاں برقرار رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ “کل کچھ ہونے والا ہے، اور میرے خیال میں یہ ایک مثبت پیش رفت ہوگی، کل سرپرائز بھی ہو سکتا ہے۔”
رائٹرز کے مطابق امریکی صدر نے مزید کہا کہ کل ایک “اہم اور ذہین شخصیت” وائٹ ہاؤس کا دورہ کرے گی، جسے اپنے ملک اور عالمی صورتحال کی گہری فکر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر صبح ایک غیر معمولی پریس کانفرنس بھی کی جائے گی۔
دوسری جانب ایران نے آبنائے ہرمز سے متعلق موقف میں نرمی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے کمرشل جہازوں کے لیے کھول دیا گیا ہے، تاہم یہ سہولت جنگ بندی یا معاہدے سے مشروط ہوگی۔ ایرانی حکام کے مطابق اگر معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کیا جا سکتا ہے۔
عالمی سطح پر ان پیش رفتوں کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔





