پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد خلیل کے گھر میں انتہائی دلخراش اور ناگہانی واقعہ پیش آیا ہےجہاں ان کی 10 ماہ کی کمسن بیٹی بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئی ہے۔
سابق قومی فاسٹ باؤلر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حادثہ ناگہانی طور پر پیش آیا۔ حادثے کے وقت وہ نجی مصروفیت کے سلسلے میں امریکا میں موجود تھے۔ بیٹی کے حادثے اور انتقال کی خبر ملتے ہی وہ امریکا سے فوری طور پر پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا ،ضلع چارسدہ سے افسوسناک خبر آگئی ،واقعے نے ہر آنکھ نم کر دی
سابق کرکٹر کے غمزدہ خاندان کے ساتھ پیش آئے حادثے پر کھیل اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔





