شہزاد نودید
ضلع بر سوات کی حدود تھانہ شہیداں ویئنی کے علاقے چمریال میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے سابق امام مسجد مولانا رشید احمد ولد امیر محمد جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ آج شام مغرب کے وقت پیش آیا جب نامعلوم حملہ آور نے انہیں نشانہ بنایا۔
مقتول مولانا رشید احمد کا تعلق علاقے کے ایک محترم اور بزرگ خاندان سے بتایا جاتا ہے اور وہ اس سے قبل چمریال بازار کی مقامی مسجد میں بطور امام خدمات انجام دے چکے ہیں۔
علاقائی ذرائع اور پولیس کے مطابق مولانا رشید احمد کے حوالے سے کچھ عرصہ قبل ایک مبینہ نازیبا ویڈیو کا معاملہ سامنے آیا تھا جس پر علاقے میں شدید ردِعمل دیکھنے کو ملا تھا جس کے بعد مقامي جرگے کے فیصلے کے تحت انہیں گاؤں سے بے دخل کر دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : باجوڑ: تحصیل سالارزئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، قبائلی رہنما شدید زخمی
واقعے کی مزید تفصیلی معلومات پولیس تحقیقات اور قتل کی حتمی وجوہات کے حوالے سے مزید حقائق سامنے آنا باقی ہیں تا ہم ابتدائی طور پر اس معاملے کو ذاتی تنازع سے جوڑا جا رہا ہے۔





