اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال

Pakistan SCO Summit 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کے درمیان اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گفتگو کے دوران پاک کویت دوطرفہ تعلقات، تجارت و سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے اور خطے کی مجموعی صورتحال پر با سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے آئندہ بھی مسلسل اور قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان: بیسمہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 3دہشتگرد ہلاک ، اسلحہ برآمد

اس موقع پر طے پایا کہ دونوں وزرائے خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پرتفصیلی ملاقات بھی کریں گے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top