اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
اس کامیابی کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پوائنٹس ٹیبل پر 13 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے 193 رنز کا ہدف 18.4 اوورز میں حاصل کر کے میچ اپنے نام کیا۔
ٹیم کی جانب سے مارک چیپ مین نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 69 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹاپ اسکورر رہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈیز کو شکست، حیدر آباد کنگز مین نے پی ایس ایل 11 پلے آف کیلئے کوالیفائی کر لیا
دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان نے 36 رنز، محسن ریاض نے 25 رنز، ڈیون کونوے نے 18 رنز جبکہ حیدر علی نے 13 رنز بنائے۔
اس کامیابی کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف پلے آف کوالیفائر کھیلنے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔





