پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے فائنل میں پشاور زلمی سے کس ٹیم کا مقابلہ ہوگا اس کا فیصلہ آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اہم ایلیمینیٹر میچ میں ہوگا۔
پی ایس ایل 11 کا ایلیمینیٹر2 میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور حیدرآباد کنگز آمنے سامنے ہوں گے، میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔
تین بار کی سابق چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے گروپ مرحلے میں 10 میں سے 6 میچ جیتے، کوالیفائر میں انہیں پشاور زلمی کے ہاتھوں 70 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری جانب نئی ٹیم حیدرآباد کنگز نے پہلے ایلیمینیٹر میں ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سب کو حیران کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست، پشاور زلمی کی ٹیم پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچ گئی
پی ایس ایل 11 کا فائنل 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا ، بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر ناہید رانا بھی لاہور پہنچ رہے ہیں جو فائنل سے قبل پشاور زلمی کو جوائن کریں گے۔





