تازہ ترین

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنی مخصوص سفارتی حکمتِ عملی کے باعث شدید تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔ انہوں نے امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے تاریخی امن معاہدے کا خیرمقدم تو کیا لیکن اس میں پاکستان کا نام لینے سے دانستہ گریز کیا جس پر ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر صارفین نے ان کی شدید درگت بنا کر رکھ دی ہے۔ مودی کی ٹویٹ سامنے آتے ہی کمنٹس سیکشن جیو پولیٹیکل بحث کا میدان بن گیا جہاں ہزاروں صارفین نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ایک صارف نے مودی کی سفارتی تنگ نظری کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھا: "مودی جی کو پروڈکٹ تو بہت پسند آئی ہے، بس اس کے بنانے والے (پاکستان) کا نام لیتے ہوئے زبان پر چھالے پڑ رہے ہیں۔ یہ حسد نہیں تو اور کیا ہے؟" ایک اور صارف نے 108 دن کی طویل ثالثی کا حوالہ دیتے ہوئے تبصرہ کیاایک ایسے معاہدے پر پورا پیراگراف لکھنا اور اس ملک کا نام ہی ہضم کر جانا جس نے 108 دن رات ایک کر کے اسے ممکن بنایا، واقعی بڑی محنت کا کام ہے، لیکن مودی جی دنیا اتنی بیوقوف نہیں ہے، سب جانتے ہیں کہ یہ امن کس کی بدولت ممکن ہوا۔ ایک صارف نے کمنٹس میں پاکستانی پرچموں کی بھرمار کرتے ہوئے لکھاکہ نام مٹانے سے حقیقت نہیں بدلتی مودی صاحب! تاریخ گواہ رہے گی کہ جب دو بڑی طاقتیں جنگ کی آگ میں جل رہی تھیں، تو پاکستان نے دنیا کو امن کا راستہ دکھایا"۔ خود بھارت کے اندر سے ایک صارف نے اپنی حکومت کو آئینہ دکھاتے ہوئے لکھاکہ ہم سفارت کاری میں اتنے چھوٹے کب سے ہو گئے؟ اگر ہمارے پڑوسی نے ایک اچھا کام کیا ہے تو اسے تسلیم کرنے میں کیا حرج ہے؟ اس ٹویٹ سے پاکستان کا قد چھوٹا نہیں ہوا، بلکہ ہم عالمی برادری میں تماشہ بن رہے ہیں۔ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے طنز کرتے ہوئے کہا: "مودی جی کا یہ ٹویٹ ایسا ہی ہے جیسے کوئی تاج محل کی تعریف کرے لیکن یہ بتانے سے انکار کر دے کہ یہ بھارت میں واقع ہے۔ ذاتی عناد کو عالمی سفارت کاری سے دور رکھیں مودی کی درگت صرف عام صارفین نے ہی نہیں بلکہ خود بھارت کے اندر سے سیاسی حلقوں نے بھی بنائی۔ بھارتی اپوزیشن رہنماؤں نے مودی کی اس سوچ کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حرکت سے بھارت عالمی سطح پر ایک چھوٹا اور الگ تھلگ ملک دکھائی دے رہا ہےجبکہ پاکستان ایک بڑے عالمی امن پسند کے طور پر ابھرا ہے۔ مبصرین کے مطابق جنگ کے آغاز میں بھارت نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ سخت موقف اپنایا تھا لیکن اب جب تنازع حل ہوا تو بھارت سفارتی طور پر کونے سے لگ چکا ہے۔ پاکستان کے کردار پر خاموشی، مودی کی ایران، امریکا معاہدے سے متعلق پوسٹ پر بھارتی شہری بھی برس پڑے

امریکہ ایران امن معاہدے پر مودی کا پاکستان کا نام نہ لینا خود ان کے لیے گلے کا پھندا بن گیا،ٹویٹر پر صارفین نے درگت بنا دی

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنی مخصوص سفارتی حکمتِ عملی کے باعث شدید تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔ انہوں نے امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے تاریخی امن معاہدے کا خیرمقدم تو کیا لیکن اس میں پاکستان کا نام لینے سے دانستہ گریز کیا جس پر […]

امریکہ ایران امن معاہدے پر مودی کا پاکستان کا نام نہ لینا خود ان کے لیے گلے کا پھندا بن گیا،ٹویٹر پر صارفین نے درگت بنا دی Read More »

تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف پشاور یونیورسٹی کے ملازمین کا پریس کلب کے سامنے شدید احتجاج

یونیورسٹی آف پشاور ایمپلائیز ایسوسی ایشن کے ملازمین نے انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی جانب سے گزشتہ دو ماہ سے تنخواہوں اور پنشن کی عدم فراہمی کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرے کی قیادت یونیورسٹی آف پشاور ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالمالک، کلاس فور یونین کے صدر امداد

تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف پشاور یونیورسٹی کے ملازمین کا پریس کلب کے سامنے شدید احتجاج Read More »

خیبر پختونخوا میں افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، نوٹیفیکیشن جاری

محمد اعجاز آفریدی خیبر پختونخوا حکومت کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے بڑے پیمانے پر صوبائی مینجمنٹ سروس کے گریڈ 17 کے افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کی منظوری سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق گوہر علی کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر قبائلی سب ڈویژن

خیبر پختونخوا میں افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں، نوٹیفیکیشن جاری Read More »

ایوان میں گرما گرمی، قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران شہرام ترکئی کی تنقید

ایوان میں گرما گرمی، قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران شہرام ترکئی کی تنقید

قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہرام خان ترکئی نے وزیر خزانہ اور حکومتی بجٹ پر سخت تنقید کی۔ ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے شہرام ترکئی نے کہا کہ وزیر خزانہ کے مطابق 8765 روپے سے کم آمدن والا شخص غربت کی لکیر سے نیچے

ایوان میں گرما گرمی، قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران شہرام ترکئی کی تنقید Read More »

بجٹ میں سیمنٹ اور ٹیکسٹائل سیکٹر کو بڑا ریلیف، آخر حکومت نے یہ فیصلہ کیوں کیا؟ جانئے

بجٹ میں سیمنٹ اور ٹیکسٹائل سیکٹر کو بڑا ریلیف، آخر حکومت نے یہ فیصلہ کیوں کیا؟ جانئے

وفاقی بجٹ کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں سیمنٹ اور ٹیکسٹائل سیکٹر کے شیئرز کو سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے شعبوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے مخصوص صنعتوں پر ٹیکس میں کمی اور مختلف مراعات کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے بعد سرمایہ کاروں میں مثبت رجحان دیکھا جا

بجٹ میں سیمنٹ اور ٹیکسٹائل سیکٹر کو بڑا ریلیف، آخر حکومت نے یہ فیصلہ کیوں کیا؟ جانئے Read More »

خیبر پختونخوا کا بجٹ کل پیش کیا جائیگا، 11 روزہ شیڈول جاری

پنجاب کا بجٹ کل، سندھ کا 17 جون کو پیش ہوگا، اہم تجاویز سامنے آگئیں

پنجاب حکومت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کی تیاری مکمل کر لی ہے اور بجٹ کل (16 جون) صوبائی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نے بجٹ کے اعداد و شمار کو حتمی شکل دے دی ہے اور اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے سمری محکمہ قانون

پنجاب کا بجٹ کل، سندھ کا 17 جون کو پیش ہوگا، اہم تجاویز سامنے آگئیں Read More »

سونے کی قیمت میں آج نمایاں اضافہ ریکارڈ،فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

سونے کی قیمت میں آج نمایاں اضافہ ریکارڈ،فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، فی تولہ سونا 10 ہزار 800 روپے مہنگا ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے بعد عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث قیمتی دھات نئی بلندیوں کو چھونے لگی ہے۔

سونے کی قیمت میں آج نمایاں اضافہ ریکارڈ،فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے Read More »

چترال، بریپ میں افسوسناک فائرنگ، خاتون جاں بحق، شوہر شدید زخمی

ضلع کرم میں المناک سانحہ، گھر پر گولہ گرنے سے 4 افراد شہید، 8 زخمی

ضلع کرم کے علاقے سینٹرل کرم وراستہ میں ایک رہائشی گھر پر گولہ گرنے کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 4 افراد شہید جبکہ 8 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس اور ہسپتال ذرائع کے مطابق تمام متاثرین کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ شہدا اور زخمیوں میں 5 بچے اور 4 خواتین

ضلع کرم میں المناک سانحہ، گھر پر گولہ گرنے سے 4 افراد شہید، 8 زخمی Read More »

پاکستان ائیر فورس کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ، دوافسران شہید ، آئی ایس پی آر

پاکستان ائیر فورس کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ، دوافسران شہید ، آئی ایس پی آر

مردان کے قریب پاک فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ دورانِ پرواز حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حادثے میں فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور لیفٹیننٹ طحہٰ عباسی جامِ

پاکستان ائیر فورس کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار ، دوافسران شہید ، آئی ایس پی آر Read More »

امن کا سورج طلوع، پاکستان کی میزبانی میں ایران اور امریکا کے معاہدے پر دستخط ہونگے، شہبا زشریف

امن کا سورج طلوع، پاکستان کی میزبانی میں ایران اور امریکا کے معاہدے پر دستخط ہونگے، شہبا زشریف

وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ ہائوس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن کا سورج طلوع، ایران اور امریکا کے درمیان تاریخی امن معاہدہ 19 جون کو جنیوا میں ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا نے امن کی جانب ایک تاریخی پیش رفت حاصل کر لی ہے اور ’’امن کا

امن کا سورج طلوع، پاکستان کی میزبانی میں ایران اور امریکا کے معاہدے پر دستخط ہونگے، شہبا زشریف Read More »

Scroll to Top